کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہاں تعینات سرکاری ملازمین اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو دکانداروں اور ایمرجنسی محکموں کے ملازمین نے فون کرکے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو سرکاری طور پر آمدورفت کے لئے بحال رکھا گیا ہے اور سونہ مرگ میں کئی ایمرجنسی محکموں کو تعینات رکھا گیا ہے لیکن وہاں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو روز سے سونہ مرگ میں بی ایس این ایل ٹاور بھی بند پڑا ہے ۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی نیز بی ایس این ایل ٹاور کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ ایمرجنسی محکموں کے ملازمین اور دکانداروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔