عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیاحتی مقام سونہ مرگ کو سیاحوں کی کثیر آمد سے چار چاند لگ گئے ہیں۔ پچھلے 7 مہینوں میں5لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس کوخوبصورت سیاحتی مقام کا دورہ کیا ہے۔ سو نہ مرگ، جسے اپنے برف پوش پہاڑوں کے ساتھ ’سونے کے گھاس کا میدان‘ کہا جاتا ہے ۔جنوری سے جولائی کے عرصے میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا، کل508907سیاحوں نے اس سیاحتی مقام کا دورہ کرنے کا انتخاب کیا۔ جن میں476010 ملکی ، 4058 غیر ملکی اور28839 مقامی سیاح شامل تھے۔یہ پہلی بار ہے کہ سونمرگ میں غیر ملکی سیاحوں کی اتنی بڑی آمد دیکھنے میں آئی ہے۔ایک ہوٹل مالک شہزاد احمدنے کہا ’’ ہمیں امید ہے کہ یہ مقام مستقبل میں بہت سے پروگراموں اور ثقافتی پروگراموں کی میزبانی کرے گا جس سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔‘‘انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی آمد پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ایک مقامی دکاندار گل محمدنے بتایاکہ سیاحت کے محکمے کو مزید سیاحوں کو منزل کی طرف راغب کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے چاہییں۔سونمرگ کے ہوٹل مالکان نے تصدیق کی کہ اس بار تمام ہوٹل مکمل طور پر بک ہوچکے ہیں، اور سیزن بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے، جس سے کئی سالوں کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے۔