غلام نبی رینہ
کنگن//تھاجواس سونہ مرگ میں نالے پر بنے پانچ عارضی پیل سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ سونہ مرگ کے تھاجواس نالہ پر پانچ عارضی پل کئی برس قبل تعمیر کئے گئے ہیں جن کی گذشتہ برس سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مرمت کی تھی ۔ ان پلوں پر روزانہ سینکڑوں سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کا گزر ہوتا ہے لیکن موسم سرما کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے یہ پل دوبارہ خستہ حال ہوئے ہیں اور ان پلوں کی خستہ حالی کی وجہ سے کبھی بھی کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ سیاحت سے وابستہ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پلوں کی مرمت کا کام جلد شروع کیاجائے تاکہ تھاجواس جو سونہ مرگ کی ایک مشہور جگہ ہے، جہاں دن بھر سینکڑوں مرکبان ،سیاح اور سیلج والوں کا بھاری رش رہتا ہے اور ان لوگوں کو یہ عارضی اور خستہ حال پل عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں،کی مشکلات کاازالہ ہوجائے۔