کنگن//ضلع انتظامیہ گاندربل نے صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل میں سنیچروار اور اتوار کو سیلانیوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پیش نظر ضلع انتظامیہ گاندربل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل کی طرف جانے والے سیلانیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں مقامات پر ا نہی سیاحوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ ہوگی ۔
ضلع انتظامیہ گاندربل نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بارسو اور گنڈ گگن گیر میں ناکہ لگاکر کسی سیلانی کو ان مقامات کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے۔
ضلع انتظامیہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سونہ مرگ شاہراہ پر صرف لداخ کی طرف جانے والے گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت دی جائے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل میں انہی سیاحوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس کسی ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ ہوگی ۔
ضلع انتظامیہ نے سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ سونہ مرگ کے ہوٹل والوں سے کہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں کو سینی ٹائز کرےں اور ایس او پیز کا احترام کریں۔