کنگن//سونہ مرگ سے دراس کی طرف جارہی ایک انوا گاڑی پر پتھر گر آنے کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ دیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ وادی مےں سڑک کے مختلف حادثوں مےں اےک شخص ہلاک اور دےگر پانچ افراد زخمی ہوئے۔سونہ مرگ سے دراس جارہی اینوا گاڑی زیر نمبرJG01RG 7556پر کیپٹن موڈ زوجلا کے نزدیک بھاری پتھر گر آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جنکی شناخت 21سالہ جگر بھائی ولد چندو لال ساکنہ گجرات ، راجندر راجپور ، اکیشے چور، شوبن پنچوری ساکنہ گجرات شدید طور پر زخمہی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جگربھائی کو اگر چہ علاج و معالجے کیلئے فوری طور پر فوجی دراس منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔5 شدید طور پر زخمی مسافروں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجے کیلئے سرینگر منتقل کیاگیا۔ادھرشوپےاں بنہ گام کے نزدےک سڑک حادثے مےں اےک پلٹ فارم گاڑی زےرنمبرJK02N-6839 جس کو ڈرائےور مختےار احمد کولے ولد غلام محمد ساکن پہلی پورہ کےلرچلارہا تھا نے اےک راہگےر محمد مقبول ڈار ولد ولی محمد ساکن راولپورہ کو ٹکرمارکر شدےد زخمی کےا جس کوعلاج ومعالجہ کےلئے صدر اسپتال سرےنگر منتقل کےاگےاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبےٹھا۔ پولےس نے کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔سڑک حادثے مےں گونڈ نوروز بجبہاڑہ کے نزدےکا ےک نامعلوم موٹر سائےکل سوار نے اےک راہگےر عبد ل احد شاہ ولد غلام محی الدےن ساکن کترٹےنگ بجبہاڑہ کو ٹکرمارکر زخمی کےا ۔ چوکی بل کپوارہ کے نزدےک دو موٹرسائےکوں کے درمےان ٹکرہوئی جس کے نتےجے مےںشاہد احمد مےر ولد خظر محمد ساکن پنزگام اور نذےر احمد شےخ ولد عبدل احد ساکن آلوسہ زخمی ہوا۔کنڈی مرگ بھاتن کھرو کے نزدےک اےک ٹرےکٹر لوڈر جس کو محمد رفےق راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن سورسےار جادن چاڈورہ چلارہاتھا ڈرائےور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پلٹ گےا۔ اس حادثے مےں ٹرےکٹر لوڈر ڈرائےور اوراےک راہگےر محمد رفےق حجام ولد محمد امےن ساکن دالو سنگلدان رام بن زخمی ہوئے ۔