کنگن//منگل کے روز سونہ مرگ سے کرگل کی طرف مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق لداخ میں ہند۔ چین افواج کے درمیان کشیدگی کے بعد سوموار کو سونہ سونہ مرگ۔ لداخ شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا اور لداخ کی طرف جانے والی مال بردار گاڑیوں کو منی گام، سمبل سونہ واری پر روک دیا گیا تھا اور شاہراہ پر صرف فوجی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سوموار کی شام کو سمبل اور منی گام پر درماندہ گاڑیوں کو سونہ مرگ کی طرف روانہ کیا گیا اور آج صبح 8سے لیکر 10.30تک سونہ مرگ سے کرگل کی طرف 300کے قریب مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو روانہ کیا گیا۔