غلام نبی رینہ
کنگن//صحت افزا مقام سونہ مرگ کو صاف ستھرا رکھنے اور کوڈا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سربل میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ کو ابھی تک چالو نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے سونہ مرگ کے ہوٹلوں اور بازار سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو پلانٹ کے باہر ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر بدبو پھیلنے سے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ اگرچہ سونہ مرگ کے بڑے بڑے ہوٹلوں اور بازار سے سے جمع ہونے والا کوڑا کڈکٹ کو سربل میں زمین کے اندر ڈال کر اس پر مٹی ڈال دی جاتی تھی لیکن سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سربل میں سالڈ ویسٹ پلانٹ کا کام 2017میں ڈیڑھ کروڈ روپے کی لاگت سے شروع کیا اور 2019میں اس پر کام مکمل کیا اور 2021میں اس پلانٹ کو چالوکیا تاکہ سونہ مرگ میں ہوٹلوں اور بازار سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو ضائع کیا جائے ۔اگرچہ امسال صحت افزا مقام سونہ مرگ میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ یہاں کے بڑے بڑے ہوٹلوں اور بازار سے ٹنوں کے حساب سے کوڑا کرکٹ نکل جاتا ہے جس کو ٹھیکیدار گاڑی میں بھر کر سربل میں ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے ارد گرد ڈال دیتے ہیں جس سے اس جگہ پر بدبو پھیل چکی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ اس پلانٹ کو سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ٹھیکے پر دیا ہے لیکن دو ماہ کا عرصہ بھی گذر چکا ہے اور ٹھیکیدار نے ابھی تک اس پلانٹ کو چالو نہیں کیا ہے ۔محکمہ جنگلی حیات اور گذشتہ تین روز سے پلانٹ پر تعینات مزدوروں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی پلانٹ کے ارد گرد نصف درجن ریچھ غذا کی تلاش میں جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر خوف کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔
ٹھوس فضلہ کا انتظام | لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کا بیداری پروگرام
عازم جان
بانڈی پورہ // ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے اشتراک سے منگل کو میونسپل کمیٹی آفس بانڈی پورہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ محمد ابراہیم وانی اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے بانڈی پورہ کے ساتھ ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ نے نگرانی کی۔ اس پروگرام میں میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے افسران PLVs، DLSA بانڈی پورہ کے عہدیداروں اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران مقررین نے شرکا کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سالڈ ویسٹ سے متعلق دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹھوس فضلہ کو مناسب طریقے سے جمع کرنے، الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا۔ تحصیل لیگل سروسز کمیٹی سمبل نے میونسپل کمیٹی سمبل کے تعاون سے میونسپل کمیٹی آفس سمبل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا۔ اسی طرح تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گریز نے حکومت کے تعاون سے لڑکیاں ہائرسیکنڈ ری سکول داور گریز نے حکومت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔