غلام نبی رینہ
کنگن/صحت افزا مقام سونمرگ میں پولیس نے تین ہوٹلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہےـ ذرائع کے مطابق پولیس نے تین ہوٹلوں میں ٹھہرے31 غیر ملکی سیاحوں کےناموں کااندراج نہ کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہےـ
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ جب غیر ملکی سیاح کسی ہوٹل میں قیام کے لئے آتا ہے تو ہوٹل منیجمنٹ کو فارم 16C بھر کر پولیس کو روانہ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اس کا نام درج کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تین ہوٹل انتظامیہ نے سیاحوں کا نام ہوٹل ریکارڈ میں درج نہ کرکے پولیس احکامات کی خلاف ورزی کی ہے جس کی پاداش میں تنیوں ہوٹلوں کے خلاف پولیس نے کارروائی عمل لائی ـ
ایس ایچ او پولیس تھانہ سونمرگ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین ہوٹل والوں نے غیر ملکی سیاحوں کی انٹری نہیں کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ـ
سونمرگ میں تین ہوٹلوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، مقدمہ درج