اشرف چراغ
کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں سونتی پورہ بٹہ پورہ سڑک کی کشادگی نا گزیر بن گئی ہے کیونکہ مذکورہ سڑک اس قدر تنگ ہے کہ اس پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل مشکل بن گئی ہے ۔سونتی پورہ بٹہ پورہ سڑک کم سے کم 4گائو ں کیلئے انتہائی اہم ہے اور سونتی پورہ سے راوت پورہ تک 3کلو میٹر کی یہ سڑک انتہائی تنگ ہے جس کی وجہ سے اس پرگا ڑیو ں کو چلنے میں سخت دشواریو ںکا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سونتی پورہ گائو ں سے گزر نے والی سڑک بالکل ہی تنگ ہے اور اس علاقہ میں جب گا ڑی چلتی ہے، تو مخالف سمت سے آنی والی گا ڑی کا گزرنا مشکل ہوتا ہے اور دن بھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل متا ثر ہوتی ہے اور کئی کئی گھنٹوں تک اس علاقہ میں گا ڑیا ں پھنس جاتی ہے ۔لوگو ں نے سڑک کی کشادگی کیلئے معاوضہ بھی حاصل کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سڑک کی کشادگی کیلئے زمین وقف نہیں کی ۔سونتی پورہ ،بٹہ پورہ اورر اوت پورہ کے لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سونتی پورہ بٹہ پورہ سڑک کی کشادگی کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔