عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
سرینگر// آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق قومی دارالحکومت میں سونے کی قیمت 78300 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہی۔مسلسل نو دن تک اضافے کے بعد، جمعہ کو سونا 78300 روپے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم، چاندی 2000 روپے کی کمی کے ساتھ 92,500 روپے فی کلوگرام پر آ گئی، جس سے پیر کو مقامی بازاروں میں تین دن کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو ختم کیا گیا۔ پچھلے بند میں یہ 94500 روپے فی کلو پر ختم ہوا تھا۔ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (MCX) پر مستقبل کی تجارت میں، اکتوبر کیلئے سونے کے معاہدے 42 روپے یا 0.06 فیصد بڑھ کر 74,900 روپے فی 10 گرام ہو گئے۔چاندی کے دسمبر کے لئے سودے 586 روپے یا 0.64 فیصد گر کر 90812 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئے۔ایشیائی تجارتی اوقات میں کامیکس سونا 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 2669.60 امریکی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔