جموں//صحت و آبپاشی و فلڈ کنٹرو ل کے وزیر شیام لال چودھری نے ایوان میں بتایا کہ حلقہ انتخاب سونا واری میں 16واٹر سپلائی سکیمیں علاقے کے لوگوں کو روزانہ پانی کی ضروریات پوری کر رہی ہیں۔سوناواری کے 125 علاقوں میں 60 علاقوں کو باضابطہ پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ 65علاقوں کو ہر روز 10سے 30لیٹر پانی فی کنبہ فراہم کیا جاتا ہے ۔یاسر ریشی کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ علاقے میں 16واٹر سپلائی سکیمیں کا م کر رہی ہیں۔پینے کے پانی کے سلسلے میں مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ ترگام گائوں کو واٹر سپلائی سکیم ترگام کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کی اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر 2.92کروڑ روپے نیشنل رورل ڈنکینگ واٹر پروگرام کے تحت خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ کنیاری گائوں کو واٹر سپلائی سکیم پٹھ پورہ گنگ جہانگیر کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور جس پر 4.92کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ شاہ گنڈ اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں 7.49کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیںجبکہ مکدم یاری ۔ بخشی بل علاقوں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں 2.17کروڑ روپے کے ڈی پی آر ترتیب دئیے جارہے ہیں۔ضمنی سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں جاری واٹر سپلائی سکیموں میں استحکام لانے کے کام مکمل کرے گی اور ا س کے بعد سونا واری میں نئے سکیموں پر کام شروع کیا جائے گا۔محمد مظفر پرے اور رومیش اروڑہ نے بھی اسی طرح کے سوالا ت اُبھارے۔