سرینگر//سول ڈیفنس کشمیر نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ پرایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا جس کے لئے نیوویو پبلک سکول پاندچھ نے اشتراک دیا۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبأکو آفات سماوی سے نمٹنے کے بارے میں جانکاری دینا تھا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،امداد وبا ز آبادکاری ،پرنسپل نیو ویو پبلک سکول،سول ڈیفنس ،ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کے آفیسران کے علاوہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیموںاورتقریباً500طلبأ نے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے بتایا کہ وادی کشمیر میں آفات سماوی کا خطرہ لاحق رہتا ہے اورطلبأ کو ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے خو دکو تیار رکھنا چاہیے۔پروگرام میںبولتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر شخص کو آفات سماوی کے حالات سے نمٹنے کے لئے جانکاری ہونی چاہیے۔اورمتعلقہ آفیسران کو آفات سماوی کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہییں۔پروگرام کے آخر میں تربیت پانے والے طلبأ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔