سرینگر// سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سول لائنز میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے اراضی فراہم کی ہے ۔یہ پارکنگ سنگرمال کمپلیکس کے پیچھے خالی اراضی پر قایم کی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس سٹی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو اس پارکنگ میں رکھا کریں ۔ ایس ڈی اے کی طرف سے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جو ریٹ مقرر کی ہے اس کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کیلئے20روپے فی داخلہ،موٹر سائیکلوں اور سکوٹی کیلئے 10روپے فی داخلہ اور کمرشل گاڑیوں کیلئے50روپے فی داخلہ ادا کرنے ہونگے ۔ٹریفک پولیس سٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھنے سے گریز کریں اور گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ جگہوں میں ہی رکھا کریں ۔