جموں// آل جموں سول سوسائٹی کاوفد گل چین سنگھ چاڑک کی قیادت میں نئی دہلی میں وزیردفاع منوہرپاریکرسے ان کے دفترمیں ملاقی ہوا۔اس دوران وفدنے دہشت گردانہ حملوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے مسائل کاحل ہندوستانی آئین کے مطابق کرنے پرزوردیا۔ اس دوران ممبران نے کہاکہ پاکستان کو منہ توڑجواب دیاجاناچاہیئے۔اس موقعہ پر وفدکے اراکین نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کودرپیش مسائل اُجاگرکئے ۔وزیردفاع کوبتایاگیاکہ سرحدوں پرکشیدگی کی وجہ سے لوگ گھروں کوچھوڑکرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔ اس موقعہ پر وزیردفاع سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کے لئے NH 1Aمادھوپورتاجموں وکشمیر تا پونچھ روڈ پرمستقل رہائش کاانتظام کرنے کامطالبہ کیا۔آل جموں سول سوسائٹی نے علاقائی بھیدبھائوکے خاتمہ کیلئے ریاست کے تینوں خطوں کیلئے آٹونامس ریجنل کونسلوں کے قیام پرزوردیا۔آنن شرما نے بتایاکہ لیہہ میں تیل کے ٹنکرلوڈنگ کیلئے کھڑے ہیں لیکن سردموسم کی وجہ سے سخت پریشانی جھیل رہے ہیں۔اس موقعہ پر گل چین سنگھ چاڑک نے علیحدہ ڈگرچینل شروع کرنے کی ضرورت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ اس دوران عبدالمجیدنے ریاست میں بدامنی کوختم کرنے کیلئے فریقین کے ساتھ بات چیت کرنے اوراعتمادبحال کرنے پرزور دیا۔بعد ازاں آل جموں سول سوسائٹی کے وفدنے سابق صدرِ ریاست جموں وکشمیرڈاکٹرکرن سنگھ سے بھی ملاقات کی اور ریجنل کونسلوں کے قیام پرزوردیا۔ اس دوران وفدمیں جی اے خواجہ، امانت علی شاہ، وریندرکمارساہی، ایس۔پیٹر ، محمداسلم قریشی، برگیڈیئرایم ایس جموال(ریٹائرڈ)، یش پال گپتا، آنن شرما، راجیش گپتا، سیدمقبول کاظمی، کلدیپ واہی، کرن سنگھ (ریٹائرڈ)، ایس جنک کھجوریہ اور گھمبیردیو سنگھ چاڑک شامل تھے۔