سرینگر//بھارت کے سب سے بڑے مسابقتی امتحان میںجہاں مسلم امیدواروں نے بازی ماری ،وہیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں نے بھی کامیابی کے کہکشاں پر کمنڈ ڈالکرکار ہائے نمایاں انجام دے دیکر نئی تاریخ رقم کی جبکہ بہترین100میں شامل41مسلم امیدواروں میں سے9کا تعلق شورش زدہ کشمیر سے ہے۔یونین پبلک سروس کمیشن سیول سروسز یا آئی اے ایس امتحان میں 9کشمیری نوجوانوں اور5جموی نوجوانوں نے کامیابی کا تاج اپنے سر سجا یا جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے بلال محی الدین بٹ نے 10ویں پوزیشن حاصل کی ۔ سال رواں ٹاپ100 کامیاب امیدواروں میں 10 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔یو پی ایس سی سول سروس امتحان2016 میںکرناٹک کی کے آر نندنی نے ٹاپ کیا ہے جبکہ انمول شیر سنگھ بیدی اور گوپال کرشن رونانیکی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ سال رواں ٹاپ100 کامیاب امیدواروں میں100 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔سال رواں مجموعی طور پر مسلم امیدواروں کی کارکردگی اچھی رہی اور 41 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن میں9کا تعلق کشمیر سے ہے۔سال رواں کے نتائج کے مطابق جنرل کٹیگری سے500، او بی سی سے 347، ایس سی سے163 اور ایس ٹی سے89 امیدوار منتخب ہوئے۔جن مسلم امیدواروں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اُن میںبلال محی الدین بٹ (رینک10)”کشمیر“۔مزمل خان (رینک 22)۔شیخ تنویر آصف (رینک 25)۔حمنہ مریم (رینک 28)۔ظفر اقبال (رینک 39)”کشمیر “۔رضوان باشاشیخ (رینک 48)۔شیخ عبدالرحمان ایس (رینک 62)۔تنائی سلطان (رینک 63)۔عارف احسن (رینک74)۔سعید فخر الدین حامد (رینک 86)۔بسمہ قاسم (رینک 115)”کشمیر“۔سہیل قاسم میر (رینک125)”کشمیر“۔ایس ایم قاسم عابدی (رینک177 )۔رزیم کے(رینک191 )۔غوث عالم (رینک206 )۔فیصل جاوید (رینک 210)”کشمیر“۔ام الخیر (رینک420 )۔محمد عادل اشرف(رینک435 )۔ثاقب یوسف (رینک472 )”کشمیر “۔حسین زہرہ رضوی (رینک509 )۔جبین فاطمہ جے(رینک525 )۔انم صدیقی (رینک538 )۔شیخ سمیع الرحمان (رینک554 )۔محمد ارشد (رینک556 )۔منہاج الدین نظامی (رینک584 )۔شیخ شہباز ہنور(رینک603 )۔انابت خالق(رینک604 )”کشمیر“۔فیصل جاوید (رینک610 )۔حارث بن زمان (رینک646)۔اعزاز احمد (رینک697)۔اعجاز اسلم ایس (رینک704)۔منیر ناصر اقبال (رینک753)۔عبد الرحیم اے(رینک755)۔این عبدالقادر (رینک781)۔محمد شبیر کے(رینک805)۔جبار (رینک822 )۔تسلیم احمد (رینک827)۔محمد مشتاق (رینک836)۔رینا جمیل(رینک882)۔صہیب (رینک885)۔شہنشاہ کے ایس (رینک897)۔محمد حنیف (رینک898)۔محمد سرفراز عالم (رینک904)۔محمد سرفراز عالم (رینک1028)۔سجاد بشیر(رینک1042)۔عامر بشیر(رینک1087) شامل ہیں ۔یو پی ایس سی کی جانب سے بدھ کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت1099 امیدواروں کے نام سرکاری سروس کے لئے بھیجے گئے ہیں جبکہ220 امیدواروں کے نام ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ ٹاپ 10 میں تین خواتین شامل ہیں۔ نندنی کے علاوہ سومیا پانڈے اور شویتا چوہان بھی ٹاپ10 میں شامل رہیں۔ نتائج میں جنرل کٹیگری سے 500، او بی سی سے347، ایس سی سے163 اور ایس ٹی سے89 امیدوار منتخب ہوئے۔خیال رہے کہ یہ لگاتار تیسراسال ہے ، جب خاتون امیدوار نے یو پی ایس سی سول سروس میں ٹاپ کیا ہے۔ نندنی سے پہلے 2015 میں ٹینا ڈابی اور 2014 میں ارا سنگھل نے ٹاپ کیا تھا۔ 2014 یو پی ایس سی سول سروس امتحانات میں تو ٹاپ تھری میں صرف خواتین ہی رہی تھیں۔جموں سے تعلق امیدواروں میں آیوش ،ویران بھگت ،ساحل ڈینگرا ،آدتیہ بر دواج اور اکھل مہاجن شامل ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراءکی مبارکباد
سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آئی اے ایس2016ءکے امتحانات میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ریاست جموں وکشمیر کے 14نوجوانوں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا ہے کہ اس طرح ہماری ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا مظاہر ہ ہو اہے جنہوں نے کل ہند مسابقتی امتحانات کے علاوہ دیگر کئی شعبوںمیں اپنی قابلیت ظاہر کی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ نوجوان ریاست کی آنے والے نسلوں خصوصاً ان نوجوانوں ، جنہیں مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر گمراہ کرتے ہیں ،کے لئے مشعل راہ بنیں گے۔وزیر برائے سماجی بہبود ، سائینس و ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اور ٹریننگز سجاد غنی لون اور وزیر برائے دیہی ترقی عبدالحق نے یو پی ایس سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں کشمیر کے امیدواروں کو مبارکباد دی ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزراءنے ریاست کے امیدواروں کی امتحان میں کامیابی پر اپنی گہری خوشی کا اظہار کیا ۔ وزراءنے ہندوارہ کے ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کو ملک کے چوٹی کے دس اُمیدواروں کی فہرست میں آنے کیلئے مبارکباد دی ۔ مال ، امداد ، باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ریاست کے نوجوانوں بالخصوص سہیل قاسم میر کو مبارک باد دی ہے ۔
’نوجوانوں کی صلاحیتوں میں میرے اعتماد کی تصدیق ‘
محبوبہ مفتی کی بلال محی الدین اور کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد
سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امسال سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے بلال محی الدین اور دیگر 13 اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ واضح رہے سول سروسز ( مین ) امتحان کے نتیجے کا کل یو پی ایس سی نے اعلان کیا ہے جس میں ریاست جموں کشمیر کے 14 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی شاندار کامیابی سے ریاست کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے پوری ریاست کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ” اُن کی کامیابی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر میرے اعتماد کی تصدیق کی ہے جس کو میں بار بار دوہراتی آئی ہوں “ ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ ان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے یہ کامیابی متوسطہ طبقوں سے تعلق رکھنے اور کسی خصوصی مدد کے بغیر حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا ” چاہے وہ کپواڑہ کے بلال محی الدین ہوں یا رام باغ کی بسمہ قاضی یا سرہامہ کے سہیل قاسم ، پونچھ کے ظفر اقبال ، درہال کے عناعت ، سید فخر الدین ، عنب خالق ، ساہل ڈینگرہ ، ساقب یوسف ، فیصل جاوید ، عامر بشیر یا آدتیہ بھردواج ہوں سبھی قریباً ایک ہی سماجی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں تا ہم اُن میں ایک چیز مشترکہ ہے وہ ہے محنت شاقہ سے کچھ خاص حاصل کرکے اپنے خاندانوں کو اور سماج کا سر فخر سے اونچا کرنے کی چاہت تھی ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان افسران اُسی جذبے کے ساتھ ریاست اور ملک کی خدمت کریں گے جس جذبے سے انہوں نے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ محبوبہ مفتی نے کامیاب اُمیدواروں کے والدین اور خاندانوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔