بلال فرقانی
سرینگر// حکام نے جموں کشمیر میں سول سروس افسروں کیلئے انسٹی چیوٹ قائم کرنے کو منظوری دیتے ہوئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں7 رکنی کمیٹی کو تشکیل دیا ہے۔ سول سروس افسیرس انسٹی چیوٹ کو سوسائٹز ضوابطی قانون مجریہ1860کے تحت سوسائٹی کے طور پر قائم کیا جائے گا۔سرکار کا کہنا ہے کہ سول سروس افسرس انسٹی چیوٹ کشمیر برانچ کو مولانا آزاد روڑ سرینگر کے گیسٹ ہاوس نمبر5 جبکہ سیول سروس افسر انسٹی چیوٹ جموںصوبائی کمشنر جموں کی طرف سے نشاندہی کی گئی اراضی پر ماجہین علاقے میںخسرہ نمبر9 پر قائم کیا جائے گا۔آرڈر کے مطابق جموں توی گالف کورس، سدھرا سے تعلق رکھنے والے اثاثوں کا عارضی استعمال ،سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ، جموں و کشمیر، جموں کے آپریشنز کے لیے اس وقت تک کیا جائے گاجب تک کہ مرکزی کیمپس کا بنیادی ڈھانچہ قائم نہیں ہو جاتا۔
عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق سیول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ، جموں و کشمیر کی انتظامی کونسل کو انسٹی ٹیوٹ کے مجموعی کام کاج کو منظم کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔حکم نامہ کے مطابق اس سلسلے میں7رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،جس کی سربراہی جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کو سونپی گئی ہیں جبکہ کمیٹی میں محکمہ پولیس کے ڈائر یکٹر،محکمہ جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر،عمومی انتظامی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری،صوبائی کمشنر جموں اور گورننگ کونسل کے چیئرمین کی جانب سے نامزد ایک نمائندہ اس کمیٹی کے ممبران ہوںگے۔ آرڈر کے مطابق انسٹی چیوٹ کے چیئرمین کی جانب سے گورننگ کونسل میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس،محکمہ مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا،محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے کمشنر سیکریٹری زبیر احمد اور محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ ممبران ہوںگے۔آرڈر کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سی ایس ائو آئی، کشمیر برانچ کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ میں مناسب تبدیلیاں شامل کرے گا جبکہ صوبائی کمشنر، جموں مطلوبہ رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد سیول سروس افیسروں کیلئے انسٹی چیوٹ ، جموں برانچ کے لیے زمین کی منتقلی کو یقینی بنائے گا۔