سرینگر// پولیس نے سولنہ علاقے میں جواریوں کے ایک گروپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔پولیس کو مسلسل یہ شکایت مل رہی تھی کہ سلک فیکٹری روڈ سولنہ اور اس کے گرد و نواح میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ گئیں ہیں چنانچہ پولیس نے اس عوامی شکایت کے تحت کارروائی شروع کی اور جمعہ کو پولیس سٹیشن شیر گڑھی کی ایک ٹیم نے بروقت چھاپہ ڈالا اور8جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔پولیس نے ان کی تحویل سے 5300 روپے برآمد کئے اور قمار بازوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر10/17 زیر دفعہ13 G کے تحت کیس درج کیا ۔پولیس نے ان قمار بازروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اور پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔مقامی لوگوں کی پولیس کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔