Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکیں | راجیہ سبھا میں سخت قوانین بنانے کا مطالبہ

Towseef
Last updated: March 10, 2025 11:04 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//راجیہ سبھا میں پیر کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے کے لیے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی کلپنا سینی نے وقفہ سوال کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے اور گالی گلوچ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متاثرہ شخص کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور بعض اوقات وہ ڈپریشن کا بھی شکار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اس مواد کو ہٹانے پر مجبور کیا جائے اور لوگوں کو بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں سے معاشرے میں دشمنی اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو سکتی ہے۔عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نیتبدیلی مذہب کے نام پر لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسے کمانے کے لیے لوگوں کو ڈراتے اوردھمکی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے توہم پرستی اور کالا جادو استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے روکنے کے لیے قانون بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کو جرم قرار دیا جائے اور لوگوں کو استحصال سے بچایا جائے۔بی جے پی کے ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی نے پونے کو تیز رفتار ٹرین سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونے کے لیے تیجس اور راجدھانی اور دیگر تیز رفتار ٹرینیں دستیاب نہیں ہیں۔ فی الحال پونے جانے والی ٹرین میں 26 گھنٹے لگتے ہیں۔قبل ازیں ایوان نے راجیہ سبھا کے سابق رکن آنجہانی شمشیر سنگھ منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ منہاس نے ایوان میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاس کے انتقال سے ملک جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے وقف ایک قابل رکن پارلیمنٹ سے محروم ہو گیا ہے۔ایوان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ یہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی محنت اور کھلاڑیوں کی لگن کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت پر کھلاڑی، کوچ اور سپورٹ اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس کے بعد حکومت نے منی پور میں صدر راج کے نفاذ کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے 13 فروری کو منی پور میں صدر راج کے نفاذ سے متعلق دستاویزات کی کاپی ایوان میں رکھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?