Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

سوشل میڈیا کادماغ پرکیا اثرپڑتا ہے؟ غور طلب

Towseef
Last updated: July 3, 2023 1:02 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ایمان صغیر

اس جدید دور میں سوشل میڈیا کےاستعمال میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ہم میں سے بہت سےا فراد پورا دن سوشل میڈیا پر تصویریں اور پوسٹس شیئر، لائیک اورٹویٹ کرتے ہیں۔ لیکن بہت کم افراد یہ سوچتے ہیں کہ یہ عمل ہمارے دماغ پر کیا اثرات مر تب کرتاہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جدید ایجادات متعارف ہونے کی وجہ سے انسانی دماغ کوکئی طرح کی پیش رفت سے سمجھو تاکرنےکی ضرورت پیش آتی رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور سو شل میڈیا کی تیز رفتار ترقّی اور پھیلاؤ نے بھی انسانی دماغ پربہت دل چسپ اثرات مرتّب کئے ہیں۔

بعض افراد کے لیے آن لائن نیٹ ورکنگ ایک جزوقتی دل چسپی کے ساتھ زندگی کا ایک طرزِ عمل اور کُل وقتی مشغلہ بننے کے بعد ’’نیورو پلاسٹیسِٹی‘‘ یا نئے تجربات کے پیشِ نظر اپنے رویّے کو بدلنے کی دماغی صلاحیت، کا استعمال بے تحاشا بڑھ گیا ہے۔ ماہرینِ دماغ کے مطابق ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جس شخص کے سوشل میڈیا جتنے زیادہ لوگ ہوتے ہیں ،اُس کے دماغ کا گرے میٹر اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔

ہم آن لائن نیٹ ورکنگ کے سماجی اور معاشرتی اثرات کے بارے میں بات کرتے نہیں تھکتے، لیکن اس کے انسانی دماغ پراثرات کے بارے میں ہم شاید ہی کبھی بات کرتے ہیں۔ بہ ظاہر اس کی وجوہات آن لائن نیٹ ورکنگ کامقابلتاً نیا پن اوراس موضوع پر کسی تحقیق کا نہ ہونا ہو سکتی ہیں، پھر بھی اب تک جو تھوڑی بہت تحقیق کی گئی ہے وہ بلاشبہ تجزیے کے قابل ہے۔ مثلاً رائل سوسائٹی کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ فیس بُک پر ہمارے دوستوں کی تعدادکا ہمارے دماغ میں موجودگرے میٹر سے بہ راہ راست تعلق ہے۔

واضح رہے کہ گرے میٹر یادداشت، احساسات، گفتگو، حسیّاتی تاثر اور پٹھوں کو کنٹرول کرنے والا دماغ کا ایک حصہ ہے۔ محققین نے جب اس کے حجم کی پیمایش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ جس شخص کےپاس سوشل میڈیا پر جتنے زیادہ لوگ تھے، اس کے دماغ کے چند حصوں میں اُتنا ہی زیادہ گرے میٹر تھا، پھر بھی اس صورتِ حال کے پسِ منظر میں کسی صریح خواہش کی عدم موجودگی کے ضمن میں یہ ایک قسم کی مرغی اور انڈے کی سی کیفیت ہے جہاں ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا وہ لوگ، جن میں گرے میٹر بہت زیادہ ہے، وہ عام طور پر آن لائن نیٹ ورکنگ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر گرے میٹر کسی شخص کے سوشل میڈیا کے لوگوں کی تعداد کی وجہ سے بنتا ہے۔

چوں کہ یادداشت گرے میٹر کے بنیادی عناصر میں سے ایک ہے اس لئے آن لائن نیٹ ورکنگ کی ہماری صورتِ حال کا جائزہ لینےکی صلاحیت پر اثرات کے حوالے سے اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ اس حقیقت کے پیشِ نظرکہ مثال کے طور پر ہم آن لائن نیٹ ورکنگ کو کسی سے بات چیت کے لئے استعمال کرتے ہیں جو ان کےٹیلی فون نمبر اور رابطے کی تفصیلات کو یاد رکھنے کے بالکل الٹ ہے۔ لہٰذا اس طرح ہم اپنی یادداشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لیکن سائنسی ثبوت سے ظاہر ہوتا ہے کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

2012 میں تجزیہ کار ٹریسی پیکیئم ایلووے اور راس جیفری نے مختلف آن لائن نیٹ ورکنگ چینلز کے ہماری یادداشت، سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں اور سماجی روابط کے مختلف درجات پر ہونے والے اثرات پر ’’سو شل نیٹ ورکنگ سائٹس (SNSs) کے استعمال کے ادراکی مہارت پر اثرات‘‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انہیں تحقیق سے معلوم ہوا کہ مختلف مراحل پر مختلف اقسام کی مشقیں یقیناً اراکین کی فعال یادداشت پر فیصلہ کُن اثرات مرتّب کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر اُنہوں نے ایک رکن سے اپنے دوستوں کے فیس بُک ا سٹیٹس چیک کرنے کے لئے کہا۔ یہ کام جتنا زیادہ کیا گیا اتنی ہی زیادہ فعال یادداشت کے درجات میں فیصلہ کن بہتری آئی۔ تحقیق سے پتا چالا کہ زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لیے، یعنی زیادہ اسٹیٹس چیک کرنے، زیادہ تصویریں دیکھنے اور زیادہ بات چیت کے لئے، ہمارے دماغ کو رفتار کا ساتھ دینے کے لئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ ماہرین کے بہ قول ایک پٹھے کی طرح سیریبرم سےجتنا زیادہ کام لیا جاتا ہے، اس کی نشونما اُتنی ہی متوازن ہوتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?