Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سوشل میڈیا پر پابندی سے حقائق کی پردہ پوشی ناممکن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 28, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت(گ)،حریت (ع)،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے حکومتی اقدام کوبوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرز عمل ریاست کو پتھر کے زمانے کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے سماجی رابطہ کی سوشل میڈیاپر پابندی لگانے کے حکومتی اقدام کو ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرز عمل ریاست کو پتھر کے زمانے کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔اپنے ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ اس کا مقصد کشمیریوں کی اقتصادیات، تعلیم اور روز مرہ کاکاروبار کو چوٹ پہنچانا اور جموں کشمیر کی سنگین صورتحال سے دنیا کو بے خبر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کا کوئی آئینی یا قانونی جواز نہیں ہے اور یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں شامل ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں حریت چیئرمین نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی کے حوالے سے اس حکومتی دلیل میں کوئی وزن نہیں کہ انٹرنیٹ ریاست کے حالات کو خراب کرنے کا محرک بنتا ہے اور یہ اقدام امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ حکمران حالات کی سنگینی اور ابتری کے روٹ کاز پر توجہ دینے کے بجائے آف شوٹس کو موضوعِ بحث بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جب سے اُبل رہا ہے، جب ابھی انٹرنیٹ وجود میں بھی نہیں آیا تھا۔ کشمیر کا امن وامان اُس دن درہم برہم ہوا، جب 70سال پہلے بھارت نے اس خطے پر قبضہ جمایا اور یہاں کے لاکھوں لوگوں کی آزادی کو سلب کیا گیا۔ گیلانی نے کہا کہ ریاست کے حالات ٹھیک کرنے اور ڈگر پر لانے کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگانا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اس کے لیے یہاں کے لوگوں کی رائے اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام کرنا پہلی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر قبرستان کی خاموشی تو قائم کی جاسکتی ہے لیکن پائیدار امن قائم کرانے میں اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی اور نہ اس طریقے سے لوگوں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔گیلانی نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی کے لیے اس کے غلط استعمال کو بہانہ بنانا کوئی معقول دلیل نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پلوامہ ڈگری کالج پر یلغار کرکے آگ کس نے لگائی؟ جوانوں کی مارپیٹ کرنے اور پھر اس کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہے اور شالباف کو کس نے گاڑی کے ساتھ باندھ کر گاو¿ں گاو¿ں پھرایا؟ یہ سب کارنامے فورسز نے انجام دئے اور وہی امن وامان درہم برہم کرانے کے اصل ذمہ دار ہیں۔ حریت چیئرمین نے حقوق البشر کیلئے سرگرم اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اس پابندی کے ختم کرانے کے لیے اپنے ا ثرورسوخ کو استعمال میں لائیں ۔ حریت (ع)نے کشمیر میں ریاستی سرکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر عائد کی گئی پابندی کو غیر جمہوری اور اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ تو کشمیر کی زمینی صورتحال اور نہ یہاں کے اصل حقائق سے پردہ پوشی ممکن ہے ۔بیان میں ریاستی حکمرانوں کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافتی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں اس طرح کے حربے ایک پوری قوم کے حق و انصاف سے عبارت آواز کو دبانے میںکارگر ثابت نہیں ہوسکتے ہیںکیونکہ اس قسم کے حربے ماضی میں بھی آزمائے جاچکے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے دائمی حل تک اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کسی قوم کی جدوجہد کو ہمیشہ کیلئے دبایا نہیں جاسکتا۔جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ وادی میںانٹرنیٹ پر پابندی سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی و علمی ترقی یا سیاحت کے فروغ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس سلسلے میں کئے جارہے وعدے دیگر وعدوں کی طرح کھوکھلے ہیں۔ موصولہ بیان کے مطابق یہاں کے عوام کو ہر صورت میں بدحال اور یہاں کے نوجوانوں کو بے کار بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ نیز یہاں ہورہے سرکاری ظلم وزیادتیوںاور عوامی ناراضگی کو دنیا سے چھپانے کے لیے بھی یہ پابندی عائد کی جارہی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو پہلے ہی کنٹرول کیا جاچکا ہے اور ان کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا سلسلہ کافی پہلے سے جاری ہے۔ چونکہ ظالم اور جابر قوتوں نے ہمیشہ حق کی آواز کو دبانے کی خاطر ایسے حربے استعمال کئے ہیں لیکن ان کی یہ تمام چالیں ہر وقت ناکام ہوئی ہیں۔ حال ہی میں زیر تعلیم طلبا پر سرکاری فورسز کی زیادتیوں کے خلاف وادی بھر کے طلبا و طالبات نے جس طرح پُرامن مظاہرے کرکے دنیا کو چونکا دیا ہے اس سے بھارتی حکمرانوں کے اوسان ہی خطا ہوگئے اور اپنی خفت کو مٹانے کی خاطر اب انہوں نے وادی کے تمام مواصلاتی ذرائع کو ہی منقطع کرنے کا ایک مذموم طریقہ اختیار کیا ہے۔ جماعت اسلامی جموںوکشمیر وادی میں سوشل میڈیا پر پابندی کو غیر اخلاقی اور عوام دشمن قرار دے کر اس کی کڑی مذمت کرتی ہے اور بھارت کے ارباب اقتدار پر زور دیتی ہے کہ ظلم و زیادتیوں کا یہ سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔مسلم لےگ کے ترجمان سجاداےوبی نے رےاستی حکومت کی طرف سے وادی مےں سوشل مےڈےا پر اےک ماہ تک قدغن لگانے کو دقےانوسی اور پست سوچ کے حامل لوگوں کی طرف سے وادی مےںدوبارہ ”ستی سر“ کی تارےخ دہرانے اوراسے ”پتھر کے زمانے“ کی طرف دھکےلنے کے مترادف قرار دےتے ہوئے کہا کہ آج کے دور جدےد مےں جب سوشل مےڈےا زندگی کا ناقابل تنسےخ حصہ بن چکا ہے اور اس کے بغےر زندگی گذارنے کو کوئی تصور نہےں ہے اےسے مےں رےاستی حکومت کی طرف سے سوشل مےڈےا پر پابندی لگانا اس بات کی دلےل ہے کہ دلی کی اےماءپر ےہاں کے پڑھے لکھے نوجوان طبقے کی زندگےاں مفلوج اور اپاہج بنانے کی کوششیں کی جارہی ہےں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?