سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن سوشل میڈیا پر حکومتی پابندی کو ریاستی انتظامیہ کی بے بسی اور فورسز کے انسانیت سوز کاروائیوں کی پردہ پوشی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل قدغن سے فورسز کے مظالم عوام سے پوشیدہ نہیں رہ سکتے۔ آغا حسن مرکزی امام باڑہ بڈگام میںعوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے مزاحمتی قائدین اور کارکنان کی گرفتاریوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک اُس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں قائدین کی گرفتاریاں عوام کے تحریکی جذبات اور تحریکی پروگرموں پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔