ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں پانچ نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ایس ایس پی رام بن موہتا شرما کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن، رامبن میں تین الگ الگ ایف آئی آر نمبر 26/27/اور /28 /2024 درج کی گئی ہیں۔ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور ایس ایس پی نے کہا کہ تمام پوسٹس / تبصرے پر ضلع پولیس رام بن کے سائبر سیل کی طرف سے بہت گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اشتعال انگیز پوسٹ کرے گا اور نفرت پھیلاے گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلع پولیس رامبن لوگوں سے ہم آہنگی برقرار رکھنے اور نفرت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے باز رہنے کی اپیل کی تاکہ ضلع کی پرامن فضا خراب نہ ہو ۔