کولگام// جموں کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر وادی میں سیکورٹی حالات کے سلسلے میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت مہم چلا رکھی ہے اور اسی ترتیب میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں کل شام ہوئے تصادم کے سلسلے میں وادی کی سلامتی کی صورتحال پرکچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے افواہوں کو لے کر مقدمہ درج کیا اور اس کے خلاف زبردست مہم چلائی ہے ۔ اسم معاملے میں ایک نوجوان زاہد الطاف کو حراست میں لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔