Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سوشل میڈیا اور اردو زبان و ادب ! | اہلِ اُردو کواپنی موثرتوجیہات اورعنایات اس جانب مرکوز رکھنے کی ضرورت فہم و فراست

Towseef
Last updated: August 20, 2024 11:53 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

محمد سالم قاسمی

آج کا انسان اکیسویں صدی میں زندگی بسر کررہا ہے، جو صدی سائنس اور ٹکنالوجی کی صدی ہے، ہر بدلتا دن نئے منظر نامہ کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، ہر آن کچھ نہ کچھ نیا ہوتا رہتا ہے، وقت اور حالات کے بدلنے سے نیا پن آتا رہتا ہے، ابھی چند سالوں پہلے سوشل میڈیا کا کوئی تصور نہیں تھا، لوگوں کو اس سے کوئی واقفیت نہیں تھی، مگر دیکھتے دیکھتے پوری دنیا اس کی دیوانی اور اسیر ہوگئی ہے، شاید ہی اَب ایسے افراد پائے جائیں جو سوشل میڈیا سے واقف نہ ہوں، یہ گرچہ ممکن ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرتے ہوں مگر ان کے نام سے تو ضرور واقف ہوں گے۔

’’سوشل میڈیا‘‘عوامی ذرائع ابلاغ اور ترسیل کا ایک حصہ ہے، جو ابلاغ وترسیل کے دیگر ذرائع میں اِس وقت سب سے مقبول ذریعہ ہے، پہلے کا دور الگ تھا جب لوگ مطبوعہ چیزوں کو خریدتے اور پڑھتے تھے، ٹکنالوجی نے اس میں ایسا انقلاب برپا کردیا کہ سب کچھ بدل گیا، طبع زاد مواد کے بالمقابل برقی مواد نے جگہ لے لی ہے اور مسلسل اس میں اضافہ ہو رہا ہے، آج سوشل میڈیا کا استعمال بے شمار کاموں کے لیے ہورہا ہے، سماجی اور باہمی روابط اور تعلقات کے لیے پہلے جانا پڑتا تھا، ملاقاتیں ہوتی تھیں، خطوط لکھے جاتے تھے، ڈاک کا نظام چلتا تھا، اب بھی یہ وسائل ہیں، مگر کم فرصتی اور عجلت بازی نے سوشل میڈیا کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔

اب سوشل میڈیا کے سہارے اپنی بات دوسروں تک پہچانا آسان تر ہوگیا ہے، انگلیوں کے سہارے چند الفاظ لکھے اور سوشل میڈیا کے کسی بھی ایپ کا سہارا لے کر چند منٹوں میں اس کو بے شمار افراد تک پہنچا دیا، نہ وقت لگا، نہ محنت لگی، مگر آپ کی بات بے شمار افراد تک پہنچ گئی، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کو ایک گاؤں کے مانند کہا جاتا ہے، جہاں کم افراد رہتے ہیں، کوئی بھی بات ہوتی ہے تو منٹوں میں تمام افراد کو معلوم ہو جاتی ہے، اس وقت دنیا ٹکنالوجی کے سہارے ’’گلوبل ولیج‘‘ کی طرح ہوگئی ہے۔ بدلتے منظر نامہ کے ساتھ دنیا کی تمام زبانوں نے خود کو نئے رخ اور تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی، جن میں اردو زبان بھی ہے، کسی بھی زبان کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو، اگر اس میں ہم آہنگ ہونے اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈھلنے کا نظام نہ ہو تو بہت جلد وہ زبان زوال کے رخ پر چل پڑے گی اور آہستہ آہستہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا، اردو زبان کی اس ہم آہنگ ہونے کی خاصیت نے اس کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کیا ہے، بدلتے منظر نامے کے ساتھ اس میں بہت کچھ فائدے ہوئے، گرچہ کئی ایک نقصانات بھی ہوئے ہیں، مگر پھر بھی جو فوائد ہیں وہ کم نہیں ہیں، اگر اہل اردو اپنی توجہات اور عنایات بہتر طریقے سے اس کی جانب کرلیں تو نقصانات کی تلافی کی جا سکتی ہے اور اردو زبان وادب کو مزید بلندیوں سے ہم کنار کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کا استعمال دیگر زبانوں کے ساتھ اردو میں بھی متداول ہے اور بر صغیر کے اندر بہت کثرت کے ساتھ استعمال ہے، جدید ٹکنالوجی کے ساتھ اردو کا ربط بڑھا ہے اور مضبوط ہوا ہے، شروعاتی دور میں تو بہت زیادہ مشکلات تھیں، مگر آہستہ آہستہ ان مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی، جن کا بہتر نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے، آج کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہم اردو لکھ سکتے ہیں، قارئین کو اردو پڑھنے میں کوئی گرانی نہیں ہوتی ہے، انٹرنیٹ پر اردو کا استعمال بخوبی کر سکتے ہیں، گرچہ بہت سی جگہ نستعلیق رسم الخط کے بجائے یونیکوڈ خط کا سہارا لینا پڑتا ہے، مگر اس پر بھی مسلسل کوششیں جاری ہیں، چناں چہ اب ایسے سسٹم وجود میں آگئے ہیں کہ آپ ان کے ذریعے موبائل اور کمپیوٹر کا تعلق نستعلیق رسم الخط سے جوڑ سکتے ہیں اور اسی رسم الخط میں موبائل اور کمپیوٹر کو بلا تکلف استعمال کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے سہارے اردو لکھنے والوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے، وہیں قارئین کی تعداد بڑھی ہے، نئے لکھاڑیوں کی ایک بھیڑ ہے جو نثر ونظم ہر دو میں طبع آزمائی کررہی ہے، یہ الگ بات ہے کہ اردو ادب کے معیار میں پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے، کثرتِ تخلیق کی بنیاد پر ادب اور غیر ادب میں امتیاز کرنا مشکل ہورہا ہے، ہر کوئی بلا کسی تحقیق اور معیار کے اپنی تخلیقات عام کررہا ہے، اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے سہارے عام افراد تک پہنچا رہا ہے، جس کو لوگ سراہتے بھی ہیں اور داد تحسین سے بھی نوازتے ہیں، لائک اور کمینٹ کرنے والوں کی ایک تعداد ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لکھنے والے کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور وہ مسلسل تخلیقات میں اضافہ کرتا رہتا ہے، لیکن کسی رہنمائی اور شاگردی کے نہ ہونے کی وجہ سے ادبیت اور معیار میں وہی کمی باقی رہتی ہے جو شروع سے تھی، اس جانب خاص طور سے توجہ دینے کی ضرورت ہے، محض لکھنا کمال نہیں ہے، بل کہ ادبی معیار پر لکھنا کمال ہے، اس کے لیے جد وجہد اور کسی کی رہنمائی کی ضروت ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا کے سہارے اردو لکھنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ زبان کا بھی خیال کریں اور اس کی ادبیت کا بھی لحاظ کریں، زبان کے اپنے قواعد اور اصول ہیں، جن کو برتنا ناگزیر ہے، ان قواعد واصول سے صرف نظری اردو کے لیے سخت نقصان دہ ثابت گی، اسی کے ساتھ لکھنے میں ادب اور معیار کا لحاظ بھی لازم اور ضروری ہے، اگر اس کا لحاظ نہیں ہوگا تو پھر ادب کا تماشہ بن جائے گا اور اردو زبان نے جو ادبی سرمایہ دیا ہے ان سب پر پانی پھر جائے گا۔
رابطہ۔ 9307491417
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?