نگروٹہ//محکمہ جنگلات ایک طرف ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے آئے روز دعوے کررہا ہے تو دوسری طرف سوشل فارسٹری محکمہ جنگلات عوام کے چار قطاروں والی قومی شاہراہ کے کنارے خار بندی کرکے مفید عام راستوں کو بند کرنے میں مشغول ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو بھاری پریشانیوں کا سامناہے ۔محکمہ سوشل فارسڑی کی ناقص کارکردگی کی قلعی کُھل گئی جب نمائندہ نے علاقہ کے عوام سے متذکرہ بالا چار قطاروں والی قومی شاہراہ کے کنارے راستہ مفید عام میں محکمہ سوشل فارسٹری کی طرف سے خار بندی کے لئے لگائے گئے کھمبوں کے بارے دریافت کیا جس کا اندازہ اس عکس بندی سے لگایا جاسکتا ہے ۔اس بارے میں ٹھاکر چھیل سنگھ ومحترمہ نسیم اختر نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چلنے والی تیز رفتار گاڑیوں اور کسی ناخوشگوار حادثہ سے بچنے کے لئے مندرجہ بالا مفید عام راستہ کااستعمال خصوصی طور پر پیدل مسافت طے کرنے والے حضعیف عمر بزرگ ،اسکولی طلباء وطالبات ا ور مویشان طبقہ عرصہ سے استعمال کرتے آرہے ہیں لیکن محکمہ متعلقہ نے مفید عام راستہ میں دونوں اطراف دیدہ دانستہ طور پر کھمبے گاڑکر علاقہ کے عوام کوبلاجواز بھاری دقتوںمیں مُبتلاکردیا ہے ۔اور علاقہ کے عوام میںمحکمہ سوشل فارسٹری کے تئیں بھاری غم و غصہ کی لہر پاجارہی ہے ۔مقامی عوام نے محکمہ سوشل فارسٹری کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے ریاستی سرکار سے مانگ کی ہے اس قابل غور راستہ کو فوری طور کھولا جائے بصور ت دیگر علاقہ کے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے۔