جموں//سوسائٹی ہیلتھ انوائرنمنٹ ایجوکیشن ریسرچ کے زیراہتمام پریس کلب جموں میں ایک تقریب کااہتمام کیاجس میں اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایکزیکیو ٹیو ممبر اور جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں پریس کلب سے ’آنکھوں کی صحت کو ترجیح ‘ کے عنوان پر نئے سال کا مبارکبادی پیغام جاری کیا۔32صفحات پر مشتمل یہ نئے سال کا مبارکبادی پیغام جی جی ایم سائنس کالج، جموں کے سابق این ایس ایس پروگرام افسر، غیرسرکاری تنظیم ’ سوسائٹی ہیلتھ انوائرنمنٹ ایجوکیشن ریسرچ ‘کے بانی صدر اور جموں وکشمیر نیشنل اسٹڈی سنٹر کے چیرمین ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے شائع کیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ این ایس ایس کی گائڈلائنس کے تحت یہ نئے سال کا مبارکبادی براوشر 2011سے مسلسل جاری ہورہا ہے۔ ’آئی ہیلتھ‘ کے عنوان پر 2018کا یہ نئے سال کامبارکبادی براوشر چارنکات پر مشتمل ہے۔ جو اس طرح ہیں :1۔ آنکھوں کی صحت کے تعلق سے مکمل بیداری لانا۔2-۔تا عمر آنکھوں کے کام کرنے کو برقرار رکھنا۔3۔ غیرضروری اندھے پن کو کم کرنے اور آنکھوں کی خرابی کی روک تھام کے لئے عالمی صحت آرگنائزیشن اور اندھے پن کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرنا ۔4۔ دیکھنے کے مسائل کے علاج کے لئے آئی ہیلتھ گروپ قائم کرنا جس سے عوام اور جی ایم سی، جموں کے اوپتھل مولوجی محکمہ کے درمیان فاصلہ کم ہو اور آنکھوں کے عطیہ کو فروغ ملے۔نئے سال کا یہ براؤشر اوپتھلمولوجی کی رجسٹرار نوجوان ڈاکٹر امریتا سنگھ اور سرکاری میڈیکل کالج، جموں میں سائکلوجی کی دوسرے برس کی طالبہ ڈاکٹر موہیتا سنگھ نے تحریر کیا ہے۔ڈاکٹر امریتا سنگھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں خدا کا تحفہ اور ہمیں ان کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئے۔اس موقع پر اپنے خطا ب میں پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ براوشر تحریر کرنے والی نوجوان ڈاکٹروں اور اس غیرسرکاری تنظیم کے بانی صدر کو انسانیت کی خدمت کے لئے مبارکباد دی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے آنکھوں کی صحت پر اس نئے سال کے مبارکباد ی پیغام کو آنکھوں کی صحت سے متعلق واضح الفاظ میں لکھی گئی رہنماہدایات قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کلدیپ سنگھ کو لوگوں کی مکمل صحت کے تعلق سے پروگرام منعقد کرنے کے لئے اپنے گاندھی نگرہیڈ آفس جموں میں کی پیشکش کی۔اس موقع پر موجود لوگوں میں پروفیسر سبھاش شرما، ایڈ وکیٹ بنسی لال، نونو کھیرا، گرشیش سنگھ، دیپک سنگھ بلوریا، ٹھاکر وریندر سنگھ، رشی بادیال اور سماجی کارکن امن دیپ سنگھ بوپارائی، سکھدیو چھب، پی کی گنجو، محترمہ انیتا ٹھاکر، شنکر سنگھ چب، رویندر جموال ، گگن پرتاپ سنگھ، پرتاپ سنگھ جموال ، نوین بالی اور ایس چرنجیت سنگھ شامل ہیں۔شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے محترمہ انیتا ٹھاکر نے پروگرام میں حصہ لینے والوں، میڈیا اورنئے سال کی مبارکباد پر بیش قیمتی براوشر تحریر کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔سوسائٹی ہیلتھ انوائرنمنٹ ایجوکیشن ریسرچ کے بانی صدر نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔پروگرام قومی ترانہ کے گانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔