عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پشمینہ انٹرپرنیورس میکرس اینڈ آرٹزنز فائونڈیشن (PEMA)کے اہتمام سے آج سوزنی اور کانی شال کے کاریگروں کو نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے اعزازات سے نوازا جارہا ہے۔اس سلسلے میں آج شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر(SKICC) میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے۔فائونڈیشن کے صدر طارق احمد ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں وادی کے مختلف علاقوں سے 260کاریگروںنے اپنے فن پارے بھیجے تھے جس میں سوزی کے200اورکانی کے60شال شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ سوزنی اور کانی میں بالترتیب تین تین مثالی فن پاروں کو اعزازات سے نوازا جارہا ہے جس کیلئے 6جج مقرر کئے گئے تھے جن میں سے کئی قومی اور یوٹی سطح کے ایوارڈ یافتہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فائونڈیشن اس سال پشمینہ صنعت سے وابستہ دیگر کئی ایوارڈ بھی دے رہی ہے جس میں ’Young Artisan award‘ ،’ووستکار ایوارڈ‘ اور دیگر کئی ایوارڈ شامل ہیں۔