نئی دہلی//دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں پر حکومت نے نکیل کسی ہے۔ دہلی حکومت نے 575 پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹس جاری کرکے جلد اضافی فیس واپس لینے کا فیصلہ حکم صادرکیا ہے۔ یہی نہیں حکومت نے ان پرائیویٹ اسکولوں پر جرمانہ لگاتے ہوئے اضافی فیس 9 فیصد شرح سود کے ساتھ لوٹانے کی بات کہی ہے۔جانکاری کے مطابق دہلی حکومت کی سختی کے سبب زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں نے اضافی فیس کے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔ حالانکہ کچھ اسکول من مانی کرتے ہوئے فیس کم کرنے کو تیار نہیں تھے۔یہی وجہ ہے کہ اب حکومت نے ایسے اسکولوں پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے 575 اسکولوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ان اسکولوں کو جلد از جلد بڑھی ہوئی فیس 9 فیصد شرح سود کے ساتھ واپس کرنے کو کہا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ عوامی بات چیت کے دوران کئی سرپرستوں نے اس معاملے میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال سے شکایت کی تھی۔٭٭٭