سوا سو کروڑ لوگوں کے عزم سے ہی پورا ہوگا نئے ہندوستان کا خواب:مودی

Kashmir Uzma News Desk
5 Min Read
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیو انڈیا ایک مہم نہیں بلکہ ملک کو تبدیل کرنے کا خواب ہے جو ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کے عزم اور فرض شناسی ہی مکمل ہو پائے گا۔مسٹر نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 30 ویں ایڈیشن میں مختلف موضوعات اور مسائل پر اہل وطن کو اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے لوگوں کو ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے شہداءاور مہاتما گاندھی کی جدوجہد سے ترغیب لیتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے 'نیو انڈیا پروگرام' کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے یہ ملک کو سوراج سے سور ج تک لے جانے کی ایک بڑی مہم ہے ۔ یہ ملک کو تبدیل کرنے کا ایک ایسا خواب ہے جسے سوا سو کروڑ باشندوں کے عزم سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تبدیل کرنے کے لئے ہر کسی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سوراج سے سور ج تک کا ہدف سب کی یکجہتی اور عزم سے ہی مکمل ہو پائے گا۔ مسٹر مود¸ نے اس کے لیے لوگوں سے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے ، پٹرول اور ڈیزل کو ایک دن چھوڑ کر، کھانے کی بربادی روکنے ، حفظان صحت کے لیے تحریک نہیں بلکہ عادت بنانے ، کرپشن روکنے کے لئے ڈیجیٹل لین دین کو اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ کوئی بھی ترقی تبھی بامعنی ہو پائے گی جب اس کے لئے کئے جا رہے کاموں میں توازن ہو۔وزیر اعظم نے ملک کی افرادی قوت کے تناظر میں چمپارن ستیہ گرہ، گاندھی جی کی جدوجہد اور تخلیقی صلاحیت نیز شہید بھگت سنگھ، راجگرو اور سکھ دیو کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ملک چمپارن ستیہ گرہ کی صدی منا رہا ہے ، تب ہندوستان کے عام انسان کی طاقت کتنی بے پناہ ہے ، اسے سمجھنا ہوگا۔ تحریک آزادی کی طرح، آج بھی سوراج سے سور ج کے سفر میں سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے عزائم ،طاقت، محنت ، 'سروجن ہتائے ' – سروجن سکھائے ' کے تصور اور ملک کے لیے ، معاشرے کے لیے ، کچھ گزرنے کی چاہت ہی آزادی کے لیے مر مٹنے والے ان عظیم ہستیوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ "آج جب 'ہم 21 ویں صدی میں جی رہے ہیں، تب کون ہندوستانی ایسا ہوگا جو ہندوستان کو تبدیل کرنا نہیں چاہتا ہے ، کون ہندوستانی ہوگا ،جو ملک میں تبدیلی کے لیے حصہ دار بننا نہیں چاہتا، سوا سو کروڑ ہم وطنوں کی یہ تبدیلی کی چاہت، یہ تبدیلی کی کوشش، یہی تو ہے جو نیو انڈیا کی مضبوط بنیاد بنے گی۔ نیو انڈیا نہ تو کوئی سرکاری پروگرام ہے ، نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کا منشور ہے ، بلکہ یہ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے نام ایک اپیل ہے ۔ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے دلوں میں ایک امید ہے ، ایک امنگ ہے ، ایک عزم ہے ، ایک چاہت ہے "۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر تمام باشندگان وطن عزم کریں، اور اس عزم کو ثابت کرنے کے لئے راہ طے کر لیں تو اتنے ہی سے بات بن جائے گی، اس کے لئے کوئی بڑی چیز کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں جیسے ٹریفک قوانین پرعمل، ایک دن ڈیزل پٹرول کا استعمال بند کرنا، کھانا ضائع نہیں کرنا اور صفائی کو اپنی عادت میں شامل کرنے پر توجہ دیں تو بہت بڑا مقصد پورا ہوجائے گا۔یو این آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *