جموں//گورنمنٹ وومن ڈگر ی کالج گاندھی نگرکے این ایس ایس شعبے نے سوئوچھ بھارت مشن کے تحت ؔ’سوئوچھ سنکلپ سے سوئوچھ سدھی ‘‘ موضوع پر تحریری مقابلے کاانعقاد کیا۔اس دوران کالج پرنسپل ڈاکٹرکرن بخشی مہمان خصوصی تھیں۔پروگرام کاآغاز پروفیسرسونیتادیوی این ایس ایس پروگرام آفیسرکے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ا ستحریری مقابلے میں کالج کی 15طالبات حصہ لے رہی ہیں۔اس موقعہ پر پہلی پوزیشن سونیتارانا، دوسری پوزیشن پوجادیوی اور تیسری پوزیشن ممتاشرمانے حاصل کی۔اس دوران جری ممبران میں پروفیسر جگل پوری شعبہ ہندی، پروفیسر روپندرکمار شعبہ ایجوکیشن، اورپروفیسر سندھو کپور شعبہ تاریخ شامل تھے۔پروفیسربخشی نے طالبات کی ستائش کی اوران کی کوششوں کوسراہا۔