جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے کمشنرجے ایم سی کی ہدایت پر جوائنٹ کمشنر (ایڈم ) آرایس جموال اور ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیتا سلگوترہ کی نگرانی میں ولیج ایجوکیشن کمیٹی کے اشتراک سے سوئوچھ بھارت مشن کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول پل توی سے بکرم چوک تک ریلی نکالی جس میں سکول ہذاکے طلباء اور ولیج ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران وجے ایم سی عہدیداران نے حصہ لیا۔اس دوران جوائنٹ کمشنر آرایس جموال نے ریلی کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوئوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کیلئے بیداری عام کرنالازمی ہے۔انہوں نے طلباء پر سماج میں صفائی ستھرائی سے متعلق پیغام عام کرنے پرزوردیا۔