جموں// جموں میونسپل کارپوریشن نے سوئوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے کی غرض سے کاوشوں کوجاری رکھتے ہوئے شہرکے مختلف بازاروں میںصفائی ستھرائی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ کوڑادان بھی تقسیم کئے۔اس دوران کمشنرمیونسپل کارپوریشن ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی ہدایت پر مہم کی قیادت جوائنٹ کمشنر (ایڈم ) آرایس جموال اور ہیلتھ آفیسر جموں میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر انیتاسلگوترہ کررہی تھیں۔انہوں نے ٹیم کے ہمراہ اشوکامارکیٹ اوررگھوناتھ پورہ میں صفائی ستھرائی مہم شروع کروائی اور کوڑے دان نصب کروائے۔اس موقعہ پرہیلتھ افسرڈاکٹرانیتاسلگوترہ نے بتایاکہ بازاروں میں صفائی ستھرائی بہتربنانے کیلئے مزید کوڑے دان بھی مہیاکرائے جائیں گے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ کچرے کو کوڑے دانوں میں ہی ڈالیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کوئی دکاندار میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کی خلا ف ورزی کامرتکب پایاگیاتو اس کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ایسوسی ایشنوں نے یقین دہانی کرائی کہ جے ایم سی کوتعاون دیاجائے گا۔