سرینگر// سوئم پرکاش پانی( آئی پی ایس۔2000 ) نے سوموار کو ا نسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیر زون کاباضابطہ عہدہ سنبھالا ۔زونل پولیس ہیڈکواٹر سرینگر میں ایک تقریب کے دوران ایس پی پانی نے اے ڈی جی پی منیر احمد خان(آئی پی ایس) سے آئی جی پی کشمیرکے عہدے کا چارج لیا ۔ سوئم پرکاش پانی جموں و کشمیر پولیس میں کئی اہم عہدوں جیسے ڈی آی جی جنوبی کشمیر ایس۔ ایس ۔پی کولگام ، ایس۔ ایس۔ پی کھٹوعہ ، اورNIA میں بھی تعینات رہے ہیں ۔موصوف41 سال کی عمرمیں آئی جی پی کشمیر کے عہدے پر فائیز ہوئے ہیں ۔