کشتواڑ//مشہور سرتھل دیوی یاترا جو آج تاریخی گوری شنکر مندر سرکوٹ سے روانہ ہوئی ۔تاریخی سرتھل دیوی یاترا جو ریاست میں مہاراجہ کے دور سے مذہبی جوش کے ساتھ خطہ چناب میں نکالی جاتی ہے جہاں متعدد شردھالو ضلع کشتواڑ کے سرتھل کے پہاڑی سلسلہ کو عبور کرنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں جہاں ہر سال علاقہ کے مقامی لوگ اس تاریخی لمحہ دیکھنے کے انتظار میں رہتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ضلع میںمذہبی سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں شردھالو ملک کے کونے کونے سے اس علاقہ میں آتے ہیں۔بعد میں وزیر نے مسافروں اور شردھالوں کے طویل عرصے کے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے ہستی۔ سرتھل سڑک پرمیکادامائزیشن اور اپ گریڈ کا کام شروع کیا ۔ اپ گریڈیشن جس میںنالیوں اور نکاسیP/L WBM,50 MM موٹی بٹومونیس میکاڈم اور 50ملی میٹر موٹی پریمکس کارپٹ جس کی قیمت لگ بھگ 20 کروڑ ہے۔شرما نے انتظامیہ کو وقت مقررہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر غلام نبی بلوان،ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر،تحصیلدار ارشاد احمد اور مختلف محکموں کے دیگر افسران بھی شامل تھے۔