کشتواڑ//وزیر بجلی سنیل کمار شرما اور وزیر مملکت برائے تعلیم و سیاحت شکتی راج پریہار نے وزیر منتخب ہونے کے بعد ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کے ہمراہ کشتواڑ کا پہلا دورہ کیا ۔وزراء کا کشتواڑ پہنچنے پر لوگوں کی ایک جمعیت نے شاندار خیر مقدم کیا ۔وادی چناب کے عوام نے علاقہ کو وزارت میں نمائندگی دینے پر سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک صیح قدم قرار دیا اور کہا کہ اس نئی ڈیولپمنٹ سے وادی چناب میں جدید لائنوں میں ترقی ہوگی اور دیہی اضلاع میں اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔وزیر بجلی نے اس موقعہ پر بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے تعاون اور اعتماد سے وہ اس اہم مقام پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے ضلع کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقہ کی بھلائی کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کریں گے اور علاقہ کی یکساں ترقی کیلئے کام کریں گے،تاکہ دور افتادہ علاقہ کے لوگوں کو راحت ہو۔انہوں نے کہا کہ میرا اہم مقصد وادی چناب مین بجلی پیدا کرنے کی صالحیت کو بروئے کا ر لانا ہے،انہوں نے کہا کہ علاقہ میں 20,000میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، جو بجلی کی مقامی ضرورت پرورا کرنے کے علاوہ کافی بیروز گاروں کو روزگار مہیا کرے گی اور سرکار اس کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس کاوشیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وادی چناب کے بڑے اور چھوٹے آبی بجلی پروجیکٹوں پر عنقریب ہی کام شروع کی جائے گی ،جس سے وادی چناب کے ہنر مند اور غیر ہنر مند بیروز گاروں کو ترجیحی بنیادوں پر روز گار میسر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے عوام کو گھروں کی دہلیز پر ہی عوامی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر بجلی نے مزید کہا کہ بٹوت۔کشتواڑ شاہراہ کی کشادگی کے لئے ٹیندرنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے ا ور توقع ہے کہ اس پر کام عنقریب ہی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر بغیر بجلی کے دیہات میں بجلی مہیا کی جائے گی۔ وزیر مملکت شکتی راج پریہار نے اپنے خطاب میںکہا کہ وزیر کا عہدہ سونپنے سے انکی ذمہ واریوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ا ور وہ سرکاری سکیموں کو نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے کام کریں گے، تاکہ لوگوں کو فائدہ ہو۔اپنے خطاب میںانہوں نے خطہ چناب میں سیاحت، تعلیم اور بجلی شعبہ میں ترقی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقہ میں بجلی پیدا کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے ،اسکے علاوہ علاقہ کی خوبصورتی سیاحت کو فروغ دینے کی کافی گنجائش ہے۔ انہوں نے دونوں اضلاع کے نوجوانوں کو اپنی قابلیت اور اہلیت پر اعتماد رکھنے پر زور دیا تاکہ وہ اپنے خواب پوراکر سکیں۔انہوں نے اجتماع کو یقین دلایا کہ وہ تعلیم کے شعبہ میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گے اور دن و رات کام کر کے محروم رکھے گئے علاقوں کیجانب خصوصی دھیان دیں گے۔ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ پریہار نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ہمیشہ سے لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کریں گے۔ اس موقعہ پر انہوں نے اپنی حصولیابیوں کا بھی شمار کرایا ۔ایم ایل اے نے لوگوں کو آپسی رواداری اور بھائی چارہ قائم و دائم رکھنے کی اپیل کی۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ، ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری ،اے ڈی سی کشتواڑ امام دین و دیگر ضلع افسر بھی موجود تھے۔