نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال کا دورہ کیا جہاں راجوری ضلع میں دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سنہا نے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل، جی ایم سی جموں، ششی سوڈان اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں سانوی شرما، پرنس شرما، روہت شرما اور پون کمار کی صحت کی حالت اور پیروی کیے جانے والے طبی طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ترجمان نے کہا کہ سنہا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زخمیوں کو ان کی جلد صحت یابی کے لیے بہترین ممکنہ طبی دیکھ بھال اور مدد فراہم کی جائے۔