جموں// جموں وکشمیرکے سکھ دانشور طبقہ نے سنگھ پریوار کی جانب سے دفعہ 370 اور دفعہ 35۔اے کوختم کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جن سکھ تنظیموں نے سنگھ پریوار کی ان مذموموں کوششوں کی مذمت کی ۔ان میں شرومنی اکالی دل (امرتسر) ، جموں وکشمیرسکھ دانشورز سرکل جموں وکشمیر، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن جموں وکشمیراورسکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن جموں وکشمیر شامل ہیں۔ان تنظیموں نے کہاکہ ہم سنگھ پریوار کی ان ناپاک کوششوں کوخاک میں ملانے کیلئے یک جٹ ہوکر کام کریں گے اورریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھائی چارہ اورسیکولرازم کوہرقیمت پرقائم ودائم رکھنے کیلئے کام کریں گے۔