اننت ناگ // سنگم بجبہاڑہ میں فورسز نے ایک اخباری ہاکر کو لہون لہان کردیا جس کے نتیجے میں یہاں پر تشدد مظاہرے ہوئے اور پولیس نے شلنگ کی۔عینی شاہدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح کے وقت سنگم کے نزدیک42آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے بوئلر فرغ سے بھری ایک گاڑی کو روک کر ڈرائیور سے مرغ دینے کا تقاضا کیا جو ڈروائیور نے مفت میں دینے سے انکار کیا جس کے بعد ڈرائیور کی پٹائی کی گئی۔ اس جگہ سے تھوڑ دوری پر سنگم میں ایک نیوز پیپر ایجنٹ حمید اللہ لوئی، جو اخبارات فروخت کرتا ہے، کسی سے فون پر بات کررہا تھا، تو فوجی اہلکار اس پر جھپٹ پڑے اوراسکی نہ صرف شدید مار پیٹ کی بلکہ اسے لہو لہان کردیا۔اسی دوران مقامی لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پولیس کی بھاری نفری یہاں پہنچ گئی جنہوں نے معاملے سے متعلق جانکاری لینے کے بجائے مظاہرین پر ڈنڈے برسائے اورمظاہرین کی جانب سے پتھرائو کرنے کے بعد شلنگ کا سہارا لیا۔اس موقعہ پر یہاں افرا تفری پھیل گئی اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔شلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہوئے۔