زاہدبشیر
گول// گزشتہ ماہ کے 11مارچ2023کو سنگلدان کے ایک نوجوان تعظیم حسین عرف صدام حسین ولد غلام ممد حجام ساکنہ لور دلواہ (سنگلدان ) کی موت اُس وقت واقعہ ہوئی جب وہ پونچھ میں 144 اےنیشنل ہائے وے میں ٹنل میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک ٹنل کا ایک حصہ ڈھہ گیا جس کے زد میں تعظیم حسین آیا اور موقعہ پر ہی موت واقعہ ہوئی ۔اس کی میت کو سنگلدان لور دلواہ لایا گیا جس کویہاں پر سپرد لحد کیا گیا ۔ ان کے ورثاءنے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کمپنی پر دباؤ ڈالا جائے اور جلد از جلد کمپنی ریلیف فراہم کرے کیونکہ مرحوم ایک چھوٹی بچی اور بیوی و والدین کو پیچھے چھوڑ گیا اور یہی ان کی کفالت وغیرہ کرتا تھا ۔ وہیں سیاسی و سماجی لیڈران نے بھی موجودہ سرکار ، گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تعظیم حسین ایک غریب مزدور تھا اور گھر والوں کی کفالت یہی کرتا تھا جس وجہ سے گھروالوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کو کمائی کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے انہیں جلد از جلد ریلیف فراہم کیاجائے تا کہ یہ باقی کی زندگی کسی حد تک پریشانیوں میں نا گزار سکیں ۔