گول //منگل کو رات دیر گئے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقہ میں ایک کمسن لڑکا ، جس کی شناخت محمدریاض ولدقاسم دین ساکنہ مولکوٹ کے طور پر کی گئی ہے،گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لئے جموں میڈیکل کالج روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بندوق چکنی ٹنل کی تعمیراتی پاٹل کمپنی میں مامور سیکورٹی گارڈ لال سنگھ کی تھی جو ٹنل کے نزدیک اپنی رائفل چھوڑ کر گھر چلا گیا تھا کہ بچے اس کے ساتھ کھیلنے لگ پڑے اور اچانک گولی چل گئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔