گول// سنگلدان علاقہ میں جہاں قاضی گنڈ کٹرہ ریلوے لائن پر کام چل رہا ہے میںمقامی تجربہ کارنوجوانوں نے پٹیل انجینئرنگ کمپنی کے خلاف دھرنے پربیٹھ گئے ۔یہاں پرٹنل نمبر پندرہ پر دھرنے و بھوک ہڑتال پربیٹھے پرویز احمد گنائی اور صدام تانترے کا کہنا ہے کہ وہ بھی انجینئر ہیں لیکن ایک سال سے پٹیل انجینئرنگ کمپنی انہیں ٹال مٹول کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پراُن ہی لوگوں کو لگایا جاتا ہے جو ان کے ٹھیکیداری سسٹم کو تسلیم کرے ۔ ان تجربہ کار نوجوانوں کاکہنا ہے کہ یہاں پرچند خود غرض عناصر ہیں جنہوں نے انجینئرنگ پٹیل کمپنی کے ساتھ مل کر یہاں پرایک ٹھیکیداری سسٹم کو جنم دیا ہے اور صرف پیسوں کے پیچھے پڑے ہیں جو موٹی موٹی رقم دے کر ان کی جیبوں کو گرم کر دیتا ہے صرف ان لوگوں کے لئے ہی دروازہ کھلا ہوتا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک نہ انہیں نوکری دی جائے گی تب تک یہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے اور دھرنے کا بھی سلسلہ جاری رہے گا ۔