سنگلدان//ضلع رام بن کے سنگلدان علاقہ میں فیشن ہٹ کاافتتاح کیا گیا۔افتتاح کرنے والے کالی بھائی جو پہلے ماڈلنگ کیاکرتے تھے اور انہوںنے کئی ٹی وی سیریل میںبھی اپنا رول نبھایا ہے ۔ہٹ فیشن کے موقعہ پریہاںکے معزز شہری بھی موجود تھے جنہوںنے نوجوانوںکو پیشہ ورانہ زندگی کی طرف دوڑ میںانہیں مبارک باد دی۔ اس موقعہ پرموجود مفتی جمال الدین نے کہاکہ نوجوانوںکو چاہئے کہ وہ روزگارکمانے کے لئے پیشہ ورانہ زندگی بنا لیںاور کام کاج وتعمیری کام میںنوجوانوںکوبہتررول نبھانا چاہئے اس سے نوجوانوں کاذہن جرائم ونشہ سے ہٹ بھی جاتا ہے اور لوگوںکونوجوانوں کو پیشہ ورانہ اس دوڑمیںمدد بھی کرنی چاہئے۔