گول//علاقہ سنگلدان میں گول رام بن شاہراہ کے مقام پر دوران شب ایک دکان کو آگ لگی جس کی وجہ سے وہ راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق احمد ولد غلام رسول بٹ کی کریانہ اور کپڑے کی دکان کو دوران شب قریب ایک بجے اچانک آگ لگی جس وجہ سے دکان میں موجود تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ یہاں پر جموںو کشمیر پولیس اور ایس ایس بی کے جوانوں نے کافی محنت کے بعد آگ کو قابو میں پایا اور آس پاس نزدیکی رہائشی بستی اور دیگر دکانوں کو آگ سے بچا لیا ۔ دکان میں لاکھوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور تا ہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آگ لگنے کی کیا وجہ ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔