زاہدبشیر
گول//اتوار کی صبح دس بجے کے قریب سنگلدان بازارمیں اس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب ایک بس نے راہ چلتی خاتون کو کچلا۔بتایا جاتا ہے کہ مہتاب بیگم زوجہ غلام محمد نجار عمر 68 سال ساکنہ لور دلوا سڑک پار کررہی تھی کہ اچانک بس نے اس کو کچل ڈالا ۔بس زیر نمبر JK02CE16 71 داڑم سے جموں جاتی ہے ۔ڈرائیور اوم کمار ولد بدری ناتھ ساکنہ رام نگر ادھمپور بتایاجاتاہے۔ شدید زخمی حالت میں اگر چہ فوری طور پر خاتون کو رام بن ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن شدید زخمی حالت میں خاتون زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ بیٹھی۔ پولیس چوکی سنگلدان نے بس کو اپنی تحویل میں لیا کیا درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔