زاہد بشیر
گول//سنگلدان میں قائم پی ایچ سی میں نصب الٹراسائونڈ مشین کی اچانک خرابی کے بعد لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے سنگلدان پی ایچ سی میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں سے یہاں الٹراسائونڈ کرانے کے لئے آئے ہوئے تھے لیکن یہاں ہمیں یہ جواب ملا کہ یہاں الٹرا سائونڈ نہیں ہو گا آپ رام بن جائو یا کسی دوسری جگہ الٹرا سائونڈ کرائو ۔ لوگوں نے کہا کہ ہم صبح سے بناء کھائے پیئے یہاں پہنچے دور دور دراز علاقوں سے پیدل چل کر آئے لیکن یہاں اس طرح کا جواب مل کر ہم بہت زیادہ پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باہر نجی لیبارٹریوں میں دو دور ہزار روپے ایک الٹرا سائونڈ کرانے پر خرچہ آتا ہے اور ہم خراب لوگ دور ہزار روپے کہاں سے لائیں گے ۔مقامی لوگوں نے جلد از جلد سنگلدان میں الٹرا سائونڈ مشین کو ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ۔ اس سلسلے میں بی ایم او گول نے کہا کہ الٹرا سائونڈ مشین خرا ب ہوئی ہے اور اس کو ٹھیک کرنے میں ایک دو دن لگیں گے اور ہمیں اُمید ہے کہ سوموار تک الٹرا سائونڈ مشین ٹھیک ہو جائے گی اور عوام کو اس کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔