ضلع رام بن کے دور دراز علاقہ سنگلدان میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کولگام کے رہائشی ڈاکٹر مظفر احمد وانی کی موت ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر مظفر قانی پی ایچ سی مہور میں تعینات تھے اور عید منانے کیلئے کولگام جارہے تھے۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حادثے کے دو گھنٹے بعد بھی وہاں ایمبولینس اور پولیس اہلکار نہیں پہنچے۔