گول//سنگلدان کے برالہ علاقہ میں پی ڈی ٹی یو کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ریاستی پی ڈی ٹی یو کے ریاستی صدر مہمان خصوص کے طو رپرموجود تھے۔اس موقعہ پرپٹیل انجینئرنگ ریلوے کمپنی کے ورکر کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی اس اجلاس میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ضلع صدر شہباز مرزا بھی موجو دتھے اور اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر اجلاس میں موجود لوگوں نے ریاستی صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر نے سنگلدان کے گرد و نواح میں ریلوے کمپنیاں جتنی بھی کام کر رہی ہیں سے کہا کہ وہ ریلوے مزدوروں کے ساتھ انصاف برتیں اور ان کو اپنا حق دیں ورنہ آنے والے دور میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ وہ مزدروں کے حقوق کی خاطر ہر سطح پر لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ریاستی صدر کا انہوں نے یہاں اجلاس میں شرکت کے لئے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ انہیں بھر پوریقین ہے کہ ریاستی صدر پی ڈی ٹی یو ضلع میں مزدوروں کے حالات کا خاص خیال رکھیں گے اور ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر انہیں حل کریں گے ۔