گول//نیشنل کانفرنس کی ماہانہ میٹنگ سنگلدان میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کی ۔ میٹنگ میں بلاک سنگلدان کے لوگوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر کانگریس کے کار کنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جن میں ٹھاکر بلبیر سنگھ ، چونی لال مولکوٹ، ٹھاکر کرشن سنگھ ، ٹھاکر دھیان سنگھ ، پجاری شیر سنگھ لور دلواہ، ٹھاکر ککر سنگھ سیری پورہ ، وزیر احمد بٹ بڑا کنڈ اشمار،عاشق حسین حجام پی ڈی پی سی خیرباد کہہ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے جن میں بلاک صدر محمد شفیع کمہار، محمد رفیق چندیل ، محمد امتیاز بٹ ، محمد حنیف راتھر، محمد شفیع چندیل ،جان محمد چندیل،غلام حیدر خان ، شمس الدین گیرے، محمد مشتاق ڈار، اختر حسین ملک ،عبدالعزیز،محمد رمضان ڈار کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں موضع داڑم میں بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جہاں پر بہت سارے لوگوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔ جن کا نیشنل کانفرنس نے والہانہ استقبال کیا ۔