رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے ریلوے ۔ریونیو اہلکاروں ،انجینئروں ،ریلوے پروجیکٹ پر کام کر رہے کنسٹریکشن کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے ریلوے کے مسائل کو حل کیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی انگریز سنگھ رانا ، بانہال اور گول کے ایس ڈی ایمز ،ڈپٹی چیف انجینئر ریلوے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے ،اے جی ایم ارکان ،ڈی جی ایم ارکان، و دیگر آفیسروں نے شرکت کی۔کٹرہ۔ بانہال ریلوے پروجیکٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر ڈپٹی کمشنر رام بن نے سنگلدان ،کھڑی اوربانہال میں کام پر لگانے کے لئے کمپنیوں کو اس میں حائل تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کا یقین دلایا ۔ریلوے پوروجیکٹ کے سینئر ایگزیکٹو سربراہوں کے ساتھ مفصل بات چیت کرکے انکے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے کہا گیا ۔ان مدعوں پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ کی تعمیر میں کوئی بھی روکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔مو ضع بنکوٹ میںٹنل ٹی77ڈی، موضع امکوٹ میں ٹی74 شمالی ٹنل اور ذخیرہ کرنے کے یارڈ و دیگر تعمیراتی مقاصد کے علاوہ جنگلاتی کلئیرنس مدعوں کا بھی میٹنگ میں بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں ریلوے ٹنل کی تعمیر سے مکانات کو ہوئے نقصان اور زمین کی حصولیابی کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا ۔موقعہ پر ہی کئی مدعوں کو بھی حل کیا گیا ۔میٹنگ میں موجود ایس ڈی ایم بانہال کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریلوے حُکام کے ساتھ بنکوٹ علاقہ کا مشترکہ دورہ کریں ،تاکہ مسائل کا افہام و تفہیم سے حل نکالا جا سکے۔ناردرن ریلوے کے حُکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ دیگر ماندہ لوزمات بشمول ریونیو کاغذات کی تصدیق کرانے میں تیزی سے کام کریں۔