سرینگر// سنگر مال سٹی سنٹر میں واقع دو منزلہ نرولاس ریستوران شبانہ آتشزدگی کی واردات میں خاکستر ہوگیا۔ ریستوران میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں دو منزلہ ریسٹورنٹ آگیا۔آگ اتنی تیزی سے بھڑک پھیل گئی کہ جب تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی موقع واردات پر پہنچتا تب تک ریستوران اور اس میں موجود سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ریستوران کے مالک عاشق رفیق خان ساکن برزلہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ دوران شب دو بجے ریستوران سے نمودار ہوئی جب تک میں گھر سے سنگر مال سینٹر پہنچا تب تک پورا ریستوران راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گیا تھا۔ادھر سرینگر کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنگر مال کا دورہ کرتے ہوئے آگ کی واردات میں راکھ ہوئے ریستوران کا جائزہ لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں چل سکا ۔